لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی ژوب دھناسر کی سڑک بحال کردی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند ہونے والی ژوب دھناسر شاہراہ کو بحال کردیا ترجمان این ایچ اے کے مطابق بلوچستان میں ژوب دھناسر سیکشن، N-50 پر دھناسر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑک بحال کردی گئی، این ایچ اے کے عملے نے رات بھر میں ہیوی لینڈ سلائیڈنگ کو ہٹا کر بند سڑک کو کھول دیا اب ژوب دھناسر سیکشن اس وقت ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بحال ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر مواصلات اسد محمود اور سیکریٹری مواصلات وچئیرمین کیپٹن (ر) خرم آغا نے این 50 شاہراہِ فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کی تھی، این ایچ اے ویسٹ زون کوئٹہ شاہد احسان، عملے اور بھاری مشینری سمیت لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر رات بھر موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے