کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان اور سندھ کے سر حدی علا قے جا گیرمیں پو لیس کا مغوی تاجر کے بیٹے کی با زیا بی کے لئے آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 7پو لیس اہلکار شہید جبکہ 1زخمی ہو گیا، مغوی کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔ پو لیس حکام کے مطابق گزشتہ روز جرائم پیشہ افراد نے بلو چستان کے علا قے اوستہ محمد میں روجھان جمالی کے مقام سے اغواء کا روں نے تاجر حاجی اسلم کے بیٹے کو اغواء کر لیا تھا جس کے بعد مغوی کی بازیا بی کے لئے ضلع جیکب آباد کے علاقے جاگیر میں مولاداد تھانے کی حدود میں بلوچستان اورسندھ پولیس نے مشترکہ کاروائی شروع کی تو اغواء کاروں اور انکے ساتھیوں نے پو لیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی شدید فائرنگ کے نتیجے میں پو لیس کے انسپکٹر محمد طیب عمرانی، سب انسپکٹر خادم حسین شاہ،نثار احمد، عبدالواہاب، محمد عثمان،ریاض سولنگی سمیت سات اہلکار شہید جبکہ 1 پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ اغواء کار فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ پو لیس حکام کے مطابق ملزمان کی گر فتار ی کے لئے آپریشن جا ری ہے جبکہ شہید پو لیس اہلکاروں کی لاشوں کو آبائی علا قوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
جا گیرمیں پو لیس کا مغوی تاجر کے بیٹے کی با زیا بی کے لئے آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں 7پو لیس اہلکار شہید

ٹیگز:
پو لیس
