اسرائیل کے سامنے تمام دنیا بے بس نظر آرہی ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نہتے اور مظلوم فلسطینوں پر رمضان کے مہینے میں بھی اسرائیل کے مظالم نہ تھمے مسجد اقصی میں عبادت کے دوران فلسطینی مسلمانوں پر دشدد اور مسجد کی بے حرمتی کی شدید مزمت کرتا ہوں اسرائیل کے سامنے تمام دنیا بے بس نظر ارہی ہے اقوام متحدہ صرف امریکی مفادات تک محدود اور اسکی لونڈی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جب تک سخت جواب نہیں دیا جائے گا اس وقت تک یہ اپنے ناپاک ارادوں سے باز نہیں آئے گا پاکستانی کی حکومت سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کا فوریاجلاس طلب کرنے کی کوشش کرے تاکہ اسرائیل کے مظالم سیپردہ اٹھایا جاسکے اور اسے بے نقاب کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد مزمت کا پاس ہونا اچھی بات ہے لیکن ہم نے اب مزید اگے بڑنا ہوگا پاکستانی مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل تک اپنی اخلاقی و سفارتی جدوجہد جاری رکھے گا اسرائیل پر دباو ڈالنے کیلئے ترکیہ ایرانی سعودی عرب اور پاکستانی کو مشترکہ طور پر کردار ادا چاہیے اور عرب لیگ اور او ا سی بھی اپنا کردار ادا کرے اور اس حوالے سے نرمی اور کمزوری نہیں دیکھانی چاہیے انہوں نے ملک کے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصی کی بے حرمتی اور فلسطینی بھاؤں کی بھر پور حمایت میں ریلیاں اور مظاہرے کرکے انکے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے