اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی سطح پر پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی پارٹی کی جانب سے قانون کے تحت انتخابی شیڈول میں 90 روز کی مدت سے زیادہ کی ترمیم کے لیے آئینی ترامیم پر غور کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ باضابطہ طور پر (مذاکرات) کے لیے اقدام کرے اور وزیر اعظم اعلان کریں کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، پھر ہم مل بیٹھ کر معاملات طے کریں گے ، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ سیاسی رہنما بات چیت کریں۔
حکومت اور پی ٹی آئی کی زیر قیادت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا امکان دو ہفتے قبل اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دونوں نے مذاکرات کے حوالے سے اپنے مؤقف میں کچھ لچک دکھائی۔

