اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت پھر تبدیل، اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت 4 بجے سے تبدیل کرکے ڈھائی بجے رکھ دیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم فیصلے پر بریفنگ دے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا آرڈر غیر قانونی قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم صادر کیا گیا۔ عدالت نے حکومت کوالیکشن کے لئے 21 ارب روپے جاری کرنے کا کہا ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے انتخابات کے لئے فوج کی دستیابی سے متعلق وجوہات پر مبنی رپورٹ سربمہر لفافے میں سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی۔

