صوبائی کابینہ نے حکومت بلوچستان کی نظر ثانی شدہ اشتہارات پالیسی 2023 ء کی منظوری دیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی کابینہ نے حکومت بلوچستان کی نظر ثانی شدہ اشتہارات پالیسی 2023 ء کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے ایجنڈہ پیش کیاجس کے تحت نظر ثانی شدہ پالیسی میں 2013 کی اشتہارات پالیسی میں چند ترامیم کی گئی ہیں۔پالیسی کے تحت اشتہارات اخبارات سمیت ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کو بھی جا ری کیئے جا سکیں گے۔صوبائی کابینہ نے حکومت بلوچستان کی نظر ثانی شدہ اشتہارات پالیسی 2023 ء کی منظوری دیدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے