ضلع گوادر میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق 7 افراد زخمی

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) ضلع گوادر میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق 7افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ہفتہ کوضلع گوادر کے علا قے مکران کوسٹل ہائی وے لیاری الحبیب ہوٹل کے قریب مند تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کیپٹن شاہ مراد اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔پاکستان کوسٹ گارڈ نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے