قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں نیشنل ہائی وے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پر گاڑیوں کے سرچ لائٹس اور کالے شیشوں کے خلاف لیویز کی کارروائی، متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے اور سرچ لائٹس اتار کر ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کے زیر نگرانی SHO قلات لیویز رسالدار جان محمد لانگو رسالدار علی احمد مینگل نے لیویز جوانوں کے ہمراہ ٹول پلازہ کے مقام پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گاڑیوں سے کالے شیشے اور سرچ لائٹس اتارے گئے متعدد کوچ ڈرائیوروں کو جرمانے کئے گئے اور انکے ڈرائیونگ لائسنس بھی تحویل میں لیا گیا ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا کہ کسی بھی گاڑی میں سرچ لائٹس اور کالے شیشے لگانے کی اجازت نہیں اسی طرح مسافر بردار گاڑیوں میں اضافی ٹینک لگا کر تیل کی سپلائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ڈرائیوروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے اس حوالے سے کوئی غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثات کے روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین پر ہرصورت عمل کرایا جائیگا اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ جاری رہے گی۔
ڈائیوروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے کوئی غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں، ڈپٹی کمشنر قلات

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر قلات
