حب(ڈیلی گرین گوادر) حب سٹی پولیس کی کاروائی چار کلو چرس برآمد ایک ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت پر ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار کلو چرس برآمد کرلی اورملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی کا مسلسل منشیات فروش و جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہے اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہر کا امن و امان خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔
حب، سٹی پولیس کی کاروائی 4 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار

ٹیگز:
ملزم گرفتار
