کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سعید اللہ کاکڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ اور ان کو یرغمال بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعید اللہ کاکڑ اور ان کے ساتھیوں کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو سخت سزا دی جائے صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما سعید اللہ کاکڑ پر حملے میں ملوث تمام افراد کے بارے میں تحقیقات کیا جائے اور ان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
سعید اللہ کاکڑ اوران کے ساتھیوں کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو سخت سزا دی جائے،قاسم سوری

ٹیگز:
قاسم سوری
