کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان کے علاقے رکھنی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے نقصان گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئیگی انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ معاشرے میں پائیدار امن، تحفظ اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکیں۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئیگی،میر جان محمد جمالی

ٹیگز:
میر جان محمد جمالی
