شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا فیصلہ ملتوی، فیصلہ اب 27 فروری کو سنایا جائیگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا فیصلہ ملتوی، فیصلہ اب 27 فروری کو سنایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا فیصلہ سنایا جا نا تھا تاہم فیصلہ 27فروری تک مو خر کر دیا گیا سماعت کے موقع پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور احمد،نائب صدر سید کبیر شاہ، عبد الو احد رئیسانی کے بھا ئی شعیب رئیسانی سمیت دیگر اہل خانہ بھی مو جو د تھے۔ واضح رہے کہ صحافی واحد رئیسانی قتل کیس میں ایک ملزم کی حد تک فیصلہ 27 دسمبر 2022 کو محفوظ کیا گیا تھا۔اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے بلو چستان یونین آف جر نلسٹس کے جنرل سیکر ٹری منظور احمد بلوچ نے کہا کہ بی یو جے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے خاندان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم پر امید ہیں کہ انصاف کا بول بالا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا ایک ملزم کی حد تک ٹرائل مکمل ہوا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس کیس میں مطلوب دو دیگر ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرے۔