گورنر بلوچستان کا عہدہ بی این پی کو دینے کا فیصلہ، ولی کاکڑ کا نام وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت نے بلوچستان گورنر بلوچستان نیشنل پارٹی کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس ضمن میں،وزیر اعظم نے سردار اختر مینگل سے گورنر بلوچستان کے نام طلب کر لیا جس پر بلوچستان نیشنل پارٹی نے گورنر کے لیے ولی کاکڑ کا نام وزیر اعظم کو بھجوا دیایو این اے کے مطابق حکومت نے بلوچستان گورنر بلوچستان نیشنل پارٹی کو دینے کا فیصلہ کر لیا اس ضمن میں وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے لیے بی این پی سے نام طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے وزیر اعظم کو گورنر کے لیے ولی کاکڑ کا نام دیدیا واضح رہے اس وقت بلوچستان میں قائم گورنر سپیکر بلوچستان جان محمد جان فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے