جماعت اسلامی پاکستان کے تحت شمالی اور وسطی پنجاب کے میڈیا سیل کے کارکنان کے لئے دو روزہ تربیت گاہ کل شروع ہوگا،ثمینہ سعید

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت سلسلہ وار فکری و تربیتی ورکشاپ بہ عنوان “ستارے جس کی گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے” برائے صوبہ جات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ہر صوبے میں رکھی جانے والی اس سلسلے کی تیسری ورکشاپ کا انعقاد آج سے شمالی و وسطی پنجاب کے لئے لاہور میں ہو رہا ہے -ورکشاپ میں مرکزی ذمہ داران ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید , ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور , شفا ھما ، نگران آئ ٹی سعدیہ حمنہ ،سیکریٹری آئی ٹی شازیہ عبد القادر , خالدہ شہزاد ،نگران نشرواشاعت فریحہ اشرف، نگران انجمن حریم ادب عالیہ شمیم و دیگر پروگرام کنڈکٹ کریں گی، ورکشاپ میں صوبہ بھر سے شعبہ نشرواشاعت ،آئی ٹی اور حریم ادب سے وابستہ خواتین کارکنان شرکت کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے