جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر چاکر بگٹی ٹاؤن میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی کے چیئرمین منتخب

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر چاکر بگٹی ٹاؤن میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ تفصلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے بلدیاتی انتخابات میں دو میونسپل کمیٹیز اور 24یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔انتخابات میں ڈیرہ بگٹی ٹاؤن میونسپل کمیٹی چیئرمین جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر چاکر بگٹی بلامقابلہ کامیاب جبکہ آزاد امیدوار میر حماد کلپر بگٹی سوئی میونسپل کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ بلدیاتی انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی، بی اے پی کے 8،8 یونین چیئرمن بلامقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ 8 یونین کونسلوں پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔آر او نے دونوں میونسپل کمیٹیوں کے ممبران سے حلف لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے