بم دھماکہ میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمااسلام کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کوئٹہ گلستان روڈ بم دھماکہ کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بم دھماکہ میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے اسلام قتل و غارت گری کی اجازت نہیں دیتا بے گناہ انسانوں کے لہو بہانے والے قہر الہی سے ڈریں انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانا صوبہ کے امن و امان کو تہہ وبالا کرنے کی مذموم کوشش ہے حکومت اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں انہوں نے زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انکی جلد صحتیابی کی دعا کی اور واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔