بلوچستان کے طلباء کے مسائل کا فوری حل نکالا جاۓ ،جام کمال
کوئٹہ :وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کے مسائل اور انکے احتجاج کا نوٹس لے لیاوزیراعلئ بلوچستان نے طلباء کو درپیش مسائل پر صوبائ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے حکام سے رابطہ کر کے بلوچستان کے طلباء کے مسائل کا فوری حل نکالا جاۓ۔وزیراعلئ کی سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے یہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائےطلباء کو درپیش فیسوں اور دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاۓ گا۔