قائم مقام اسپیکرنے چیف سیکرٹری بلوچستان کو جمعرات کو اسمبلی حال طلب کرلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی،سرکاری گاڑیوں کی دیگر صوبوں میں چلنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو جمعرات کو اسمبلی حال طلب کرلیاگیا۔گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا کہ 22دسمبر کو ایک توجہ دلاؤنوٹس میں بلوچستان کی سرکاری گاڑیوں کے ملک کے دیگر حصوں میں چلنے کی نشاندہی کی تھی چیف سیکرٹری بلوچستان نے تاحال اس حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کیا ہے نہ معلوم وہ خود کو اس صوبے کا وائسرائے سمجھتا ہے، میرااستحقاق مجروح ہوا ہے، لہذا اسپیکر اس پر رولنگ دیں جس پر اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو جمعرات 12:00بجے اسمبلی حال میں طلب کر لیا۔