حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ
راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) حکومت نے شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے راولپنڈی متروکہ وقف املاک بورڈ نے ضلع انتظامیہ سے مدد مانگ لی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، قبضہ چھڑوانے کے لیے پولیس کی مدد فراہم کریں، متروکہ وقف املاک کے عملے کے ساتھ کم از کم ڈی ایس پی رینک کا افسر موجود ہو۔