صوبائی وزیر میر حاجی محمد خان لہڑی اور میر عبدالغفور لہڑی کا سردار عبدالکریم نیچاری کے اعزاز میں عشائیہ
نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر میر حاجی محمد خان لہڑی و سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی جانب سے نیچاری قبیلہ کے سربراہ سردار عبدالکریم نیچاری کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد، تحصیل تمبو غفور آباد میں صوبائی وزیر میر حاجی محمد خان لہڑی و سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی جانب سے نیچاری قبیلہ کے سربراہ سردار عبدالکریم نیچاری کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر حاجی احمد سلطان لہڑی، میر سخی عبدالروف لہڑی، میر نیاز احمد لہڑی بھی موجود تھے، سردار عبدالکریم نیچاری کے ہمراہ وڈیرہ نصراللہ نیچاری، رئیس رحمت اللہ نیچاری، میر محمد یونس نیچاری، میر سرفراز نیچاری، میر گل نیچاری، پروفیسر محمد صدیق نیچاری، محمد صادق بارانزئی مینگل، انجینئر محمد ہاشم نیچاری، شفیع محمد نیچاری، واجد قمبرانی و دیگر قبائلی معتبرین و معززین بھی تھے اس موقع پر صوبائی وزیر میر حاجی محمد خان لہڑی میر عبدالغفور لہڑی سردار عبدالکریم نیچاری نے سیاسی و قبائلی امور سمیت علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔