کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ 21 جنوری کو بلوچستان سے ملک بھر میں ایک ڈائیلاگ کا آغاز کیا جارہا ہے،قومی مزاکرے میں ملک بلخصوص بلوچستان کو درپیش بحرانوں، مسائل کا حل تلاش کیا جائیگا یہ بات انہوں نے منگل کو نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس میں بلوچستان پیس فورم کے ایگریکٹو ممبران اور رضاکاروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ 21 جنوری کو بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری ایمجننگ پاکستان کے عنوان سے ملک بھر میں ایک ڈائیلاگ کا آغاز کیا جارہا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ملک بالخصوص بلوچستان ہمیشہ بہت بڑے بحرانوں کا شکار رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ سیاسی جماعتوں کا اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی بجائے اقتدار کو ترجیح دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بحران، مسائل و المیے پیش آتے رہے ہیں اور آتے رہیں گے ان کا حل تلاش کرنے کیلئے قومی مزاکرہ ہونا چاہیے کیوں کہ پارلیمنٹ اس وقت بڑے مسائل پر ڈائیلاگ کرنے میں ناکام ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پارلیمنٹ سے باہر بھی ڈائیلاگ کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے کئی دہائیوں سے ان بحرانوں میں کمی کے بجائے ان میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، اگر اس ڈئیلاک کی بناد پر سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی، ہمارا سماج اپنا اپنا کردار ادا نہیں کریں گے تو آنے والے دنوں میں ان بحرانوں میں مزید اضافہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ 21 جنوری کو ہونے والا سیمینار ملک کی سیاست میں ایک نئے راستہ کا تعین کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، سابق وفاقی وزیر و سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی، فواد حسن فواد، اسد علی شاہ سمیت بلوچستان کی سیاسی قیادت و سول سوسائٹی، وکلاء، ٹریڈیونین رہنماوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی قومی مزاکرے میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے۔
21 جنوری کو بلوچستان سے ملک بھر میں ایک ڈائیلاگ کا آغاز کیا جارہا ہے،حاجی لشکری رئیسانی

ٹیگز:
حاجی لشکری رئیسانی
