مولانا ہدایت الرحمن کو تفتیش میں ضرورت پڑنے پر کوئٹہ منتقل کیا جاسکتا ہے، پولیس حکام
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو گوادر پولیس نے کرائم برانچ کوئٹہ کے حوالے کردیا، مولانا ہدایت الرحمن کو تفتیش میں ضرورت پڑنے پر کوئٹہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔ کرائم برانچ کے حکام کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو انکے دو ساتھیوں سمیت گوادر پولیس نے کرائم برانچ کوئٹہ کے حوالے کردیا۔ حکام نے بتایا کہ کرائم برانچ کی ٹیم گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن سے تفتیش کر رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ مولانا ہدایت الرحمن سے کرائم برانچ کے سپرد دو مقامات میں تفتیش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مولانا ہدایت الرحمن کے مزید ریمانڈ کی ضرورت پڑی تو انہیں کوئٹہ منتقل کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائیگا۔