کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت بلو چستان کا ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دینے کا مقصد ماہی گیروں کی سماجی و معاشی حالت میں بہتری لانا ہے، ایچ آر سی پی کی جانب سے اس اقدام کا سراہا جانا ہمارے لئے باعث تقویت ہے،ہم نے رجسٹرڈ ماہی گیروں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی بھی منظور دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ٹوئٹر پر جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے اپنے ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دے دی ہے اس اقدام کا مقصد ماہی گیروں کے حقوق و مفادات کا تحفظ ہے ماہی گیروں کی سماجی و معاشی حالت میں بہتری لانے کے لئے انہیں لیبر کی حیثیت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایچ آر سی پی کی جانب سے اس اقدام کا سراہا جانا ہمارے لئے باعث تقویت ہے ماہی گیروں کے رہائشی کالونی کے دیرینہ مطالبے کو بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فشر مین کا لونی کے قیام کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے ہماری حکومت نے رجسٹرڈ ماہی گیروں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی بھی منظور دی ہے۔
ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دینے کا مقصد ماہی گیروں کی سماجی و معاشی حالت میں بہتری لانا ہے،وزیراعلیٰ بلو چستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلو چستان
