ارباب عمر ان اسٹریٹ،منوجان روڈ،سرور آباد،عبداللہ اسٹریٹ میں گیس کی بندش جلد بحال کیا جائے ، علاقہ مکین

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)منوجان روڈ،ارباب عمر ان اسٹریٹ،سرورآباد،عبداللہ اسٹریٹ میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے گیس کی بندش سے علاقہ مکین رل گئے علاقہ مکینوں نے ڈیلی گرین گوادر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے برستے ہی گیس غائب ہوگئی ہے منفی ٹمپریچر میں عوام کو اذیت کا سامنا کرناپڑا رہا ہے گیس کی بندش سے شدید سردی کی باعث عوام دوہرے عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں انہوں نے میر اختر حسین لانگو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے حل طلب مسائل جلد از جلد حل کیا جائے اور بجلی و گیس کی بندش کیلئے بالا حکام سے رابطہ کر کے علاقے کے بجلی و گیس بحال کیا جائے بصورت دیگر عوام سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے