کراچی،سستا آٹا بیچنے والے 2 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ملیر نیشنل ہائی وے پر سرکاری نرخوں پر سستا آٹا بیچنے والے 2 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ بھینس کالونی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے آٹا بیچنے والوں سے مبینہ طور پر لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد دین محمد اور حسنین زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے