بلوچستان عوامی پارٹی کے تین جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے تین جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن بلوچستان اسمبلی نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، سابق صدر آصف علی زرداری نے چاروں ارکان اسمبلی کا خیر مقدم کیا اور انہیں مفلر پہنائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ہفتہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے تین ارکان بلوچستان اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی جبکہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ زہری نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شمولیت کے بعد صوبے میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی تعداد ایک سے بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے تاہم ارکان کی جانب سے اسپیکر کو باضابطہ طور پر فی الحال پارٹی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے