اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سربراہ پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔ڈی آئی خان میں جنوبی خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق حکومت نے بین الاقوامی برادری کا اعتماد تباہ کردیا۔ ہمیں ملک کی ترقی کےلیے خود اعتمادی کے ساتھ پالیسی بنانا ہوگی۔
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ہوئی مگر سابقہ دورمیں معیشت تباہی کی طرف چلی گئی۔سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان جغرافیائی لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ معیشت کی تباہی کا ایجنڈا لانے والے مایوس ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے دور میں ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے تھے۔

