بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں، نواب ثناء اللہ خان زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں عمر فاروق چوک پر ہونے و الے یکے بعد 2 دھماکوں پر افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے صوبائی حکومت زخمیوں کو بہتر اور مناسب سہولیات کیلئے فوری اقدامات اٹھائے اور فوری طور پر شدید زخمیوں کو کوئٹہ یا کراچی ریفر کیا جائے۔ انہوں نے لسبیلہ میں سلنڈر دھماکے پر افسوس کا اظہار اور جاں بحق ہونیوالے والوں کیلئے اظہار تعزیت و زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ میران شاہ خود کش حملہ آور بنوں ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی اداروں نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے