سبی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ ساتوں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے تمام ماسٹر ٹرینرز پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے وہ اس احسن طریقے سے نبھائیں ساتویں ہونے والی مردم شماری نیشنل اہمیت کی حامل ہے ماسٹر ٹرینرزکی اہمیت بھی بہت زیادہ تمام ٹرینرز پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے پانچ روزہ ڈویڑنل ٹریننگ دلچسپی سے حاصل کریں تاکہ جب وہ اپنے اپنے اضلاع میں جاکر خانہ شماری اور مردم شماری کرنے والے تمام عملے کی بہتر انداز سے ٹریننگ کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں سبی کوہلو زیارت ہرنائی ڈیرہ بگٹی سے آئے ہوئے ماسٹرٹرینرز کی پانچ روزہ ڈویڑنل ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ماسٹر ٹرینر سبی ڈویڑن محمد اقبال کاکڑ نے وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسلام آباد کی جانب سے دئیے گئے کتابچے اور ملٹی میڈیا بروجیکٹ کی مدد سے ٹریننگ کا آغاز کی جبکہ کمشنر سبی ڈویڑن شاہد سلیم قریشی کو ڈویڑنل کوآرڈی نیٹر ادارہ شماریات سبی محمد جاویدنے پانچ روزہ ٹریننگ کے حواے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساتویں مردم شماری پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، جس میں شہریوں کا مکمل ڈیٹا فیلڈ سے حاصل کرکے آن لائن نظام کے تحت اکٹھا کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز (آج) سے کردیا گیا ہے جو23دسمبر تک جاری رہے گا تربیت حاصل کرنے والے تمام ماسٹرینرز اپنے اضلاع میں جاکر مزید تربیت دیں گے جو شمار کندہ کو عملی تربیت دیکر خانہ شماری پھر مردم شماری کا باقاعدہ آغاز فروری کے ماہ سے ہوگا کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے تربیت حاصل کرنے والے ماسٹرٹرینرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی مردم شماری کا انعقاد ایک اہم قومی فریضہ ہے جس پر ملک کے مستقبل کی منصوبہ بندی کا انحصار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل کی بہترین منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری نہایت اہمیت کے حامل ہے لہذا سبی ڈویڑن میں شامل تمام اضلاع کے ماسٹرٹرینراپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دلچسپی سے تربیت حاصل کریں تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاکر اپنی ذمے داریوں کا بہتر انداز سے مظاہرہ کریں اس موقع پر انہوں نے علماء کرام و میڈیا سے کہا کہ وہ اپنے خطبات اور نیوز چینلز اخبارات سوشل میڈیا میں اس مردم شماری کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی فراہم کریں تاکہ یہ قومی فریضے کا اہم مرحلہ خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام پائے۔
ساتویں مردم شماری پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی ، شاہد سلیم قریشی

ٹیگز:
شاہد سلیم قریشی
