دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ کو دورے چاغی دالبندین کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ اور ایس پی حاجی محمد انور بادینی نے ضلع چاغی انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر رخشان کے دورے نوشکی میں ڈپٹی کمشنر نوشکی خرم خالد بلوچ نے الگ انتظامی صورت حال اور علاقائی امن و امان کے حوالے سے بریفننگ دی، کمشنر رخشان طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے علاقائی عمائدین اور عوام کو فورس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، لوگوں کی جان ومال کی تحفظ کے لئے پولیس اور لیویز فورس الرٹ ہے مزید گشت کو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ کمشنر رخشان نے کہا کہ پائیدار امن اولین ترجیح اس سلسلے میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا چاہیے۔
پائیدار امن کے لئے علاقائی عمائدین اور عوام کو فورس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ

