عمران خان پر فائرنگ کا معاملہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے میں عدم دلچسپی

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وزیر آباد میں چیٸرمین عمران خان پر فاٸرنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 35 افراد میں سے صرف ایک شخص پیش ہوا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جے آٸی ٹی کے سربراہ نے پی ٹی آٸی کے رہنماؤں سمیت 35افراد کو تفتیش اور بیانات قلمبند کرنے کے لیے صبح 11 بجے طلب کیا تھا۔

طلب کیے جانے والے افراد میں فیصل واوڈا، سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم این اے حماد اظہ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینٹر فیصل جاوید، سابق گورنر و مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ اور زبیر نیازی سمیت دیگر شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک صرف راجہ عطا اللہ نامی شخص جے آٸی ٹی سامنے پیش ہوا۔ اس دوران سی سی پی او آفس میں جے آٸی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر، ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن انور شاہ، اے آٸی جی احسان اللہ چوہان، ایس پی طارق محبوب، سی ٹی ڈی کا نماٸندہ انسپکٹر منیر موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے