نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی،طاہر علاؤ الدین کاسی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی25 ویں یوم تاسیس کے موقع پرویسٹ زون کوئٹہ میں خصو صی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں موٹروے پولیس کے سینئر افسران و ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طاہر علاوالدین کاسی نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ان چند اداروں میں سے ایک ہے جن پر ہم بحیثیت قوم فخر کر سکتے ہیں۔ اس کا موازنہ کسی بھی بین الاقوامی ٹریفک پولیس کیساتھ کیا جاسکتا ہے موٹروے پولیس کو کرپشن فری ادارے کے خطاب سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ایمانداری موٹروے پولیس کا ایمان، خوش اخلاقی اس کی پہچان اور مسافروں کی مدد اس کی شان ہے۔ 25 سالوں پر محیط ایک مسلسل کوشش کے ذریعے اس ادارے نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔