اے این ایف بلو چستان کی مختلف کاروائیوں میں 2583.986 کلوگرام منشیات برآمد 2 ملزمان گر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اے این ایف بلو چستان نے مختلف کاروائیوں میں 2583.986 کلوگرام منشیات اور 4820 لیٹر ممنوع کیمیکل برآمد کر کے 2ملزمان کو گر فتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف بلو چستان کے مطابق اے این ایف بلوچستان نے 8 کاروائیوں میں 2583.986 کلوگرام منشیات اور 4820 لیٹر ممنوع کیمیکل برآمد کرلیا، برآمد شدہ منشیات میں 2100 کلو افیون، 30 کلوہیرائن، 453 کلو چرس، 0.986 کلو آئس اور 4820 لیٹر ممنوع کیمیکل شامل ہے، جبکہ دوران کاروائی 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی۔ مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے