نیشنل پارٹی حقیقی جمہوری فکری اورنظریاتی جماعت ہے، نگینہ بلوچ
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سینئر خاتون رہنما نگینہ بلوچ نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی واحد ایک حقیقی جمہوری فکری اور نظریاتی جماعت ہے، نیشنل پارٹی کی قیادت عام عوام سے اور تعلیمافتہ ہیں اور بلوچ قومی وسائل پر بلوچ عوام کی اختیار کے حصول کیلئے اور مظلوم و محکوم بلوچ پر ظلم و زیادتی کے خلاف قوم کیلئے جہد مسلسل کررہی ہیں، نیشنل پارٹی کی قیادت ہی بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، خواتین نیشنل پارٹی میں شامل ہوکر ڈاکٹر مالک بلوچ اور پارٹی قیادت کے ہاتھ مضبوط بنا کر غریب اور مفلوک الحال بلوچ قوم اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کریں,سیاسی عمل میں خواتین کی شمولیت ناگزیر ہیں، انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی مخلصانہ قیادت میں اپنے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں تعلیمی اداروں اور مڈیکل کالجز کا قیام اور صوبے میں امن عامہ کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات روز روشن کی طرح عیاں ہے، انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی قیادت کے خلاف مہم اور پروپگنڈہ کرنے والے قوم پرست اپنے دور اقتدار کی کوئی اقدام توبتائے کہ انھوں نے مظلوم محکوم بلوچ قوم کی ترقی و خوشحالی اور انکی پسماندگی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے،انکی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں۔قوم اب باشعور ہوچکاہے وہ کھوکھلے نعروں میں نہیں آئنگے بلکہ اب عوام کارکردگی کی بنیاد پر نیشنل پارٹی کو آئندہ الیکشن میں منتخب کرینگے اور بیبنیاد نعرے لگانے والوں اور لوگوں کو گمراہ کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہیں جو حقیقی معنوں میں بلوچ سائل وساحل کی دفاع کیلئے جہد مسلسل کرتے ہوئے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی افکار پر عمل پیرا ہیں۔