باغ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ٹینڈر ہوچکا ہے 33 کروڑ روپے سڑک کی تعمیرکیلئے مختص ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ باغ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ٹینڈر ہوچکا ہے 33کروڑ روپے سڑک کی تعمیر کیلئے مختص ہے اس رقم میں سڑک کا جتنا حصہ بن سکتا ہے اسکو تعمیر کیا جائے گا آئندہ برس کی پی ایس ڈی پی میں باقی ماندہ حصے کو بھی مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کے پاس جو وسائل ہیں ان کے اندر رہتے ہوئے عوام کی خدمت کررہے ہیں اب مظاہروں کے سلسلے کو بند ہونا چاہئے۔ ڈپٹی اسپیکر نے سردار عبدالرحمن کھیتران اور نصر اللہ زیرے کو ہدایت کی کہ وہ مظاہرین سے مذاکرات کریں اور انہیں یقین دہانی کرائیں۔