مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات آج رات 7 بج کر 30 منٹ پر ہو گی

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات آج رات 7 بج کر 30 منٹ پر ہو گی۔

اطلاعات ہیں کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو وشنید ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی۔

مریم نواز اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر جائیں گی۔دونوں رہنما پیپلزپارٹی کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی نئی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کریں گے۔

پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانی چاہیئے۔

بلاول نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں مل کر مقابلہ کرے تو کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ہر فورم پر حکومت کو چیلنج کریں گے، نااہل حکومت کو سڑکوں،عدلیہ اور پارلیمان میں بھی چیلنج کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے، اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کامقابلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے