کراچی(ڈیلی گرین گوادر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال صوبہ کی ترقی ، ترقیاتی منصوبے ، وفاقی تعاون، سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس مووقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری مفت تعلیم اور صحت کے حوالے سے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرے سرد موسم میں سیلاب زدگان کو ہماری ضرورت ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ جلد از جلد ریلیف کے کاموں کو مکمل اور سردی سے بچنے کی سہولیات ان تک پہنچائیں جائیں، صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ وفاق سے جو تعاون درکار ہوا وفاق صوبے کو فراہم کرے گا، وفاق و صوبہ کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

