لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے پارٹی و قبائلی عمائدین کے الگ الگ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان پر گوجرانوالہ میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں انکے ٹانگ پر گولی لگی جبکہ دیگر کچھ رہنماء بھی زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں عمران خان کی سیکوریٹی کو آئندہ فل پروف بنائی جائے وہ ایک قومی لیڈر ہیں انکے تحفظ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ عمران خان اس حملے میں محفوظ رہے انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈویژن اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہز کوشش کو ناکام بنا دیا جائیگا حکومت کی رٹ کو کمزور نہیں ہونے دینگے ہم سیاسی لوگ ہیں اس لیئے حکومت سیاسی زبان میں بات کر رہی ہے صوبے کو امن و ترقی دینے کی حکومت بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے ہم صوبے کی سرزمین سے ہر قسم کی دہشت گردی اور بد امنی کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں پولیس ایف سی اور لیویز مل کر عوام کے جان ومال کی حفاظت کررہی ہے ہمیں اپنی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ائینی میعاد پورا کریگی ہم کہیں نہیں جارہے عوام کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں حکومت تعلیم صحت صاف پانی اور مواصلات کے شعبوں پر سب سے زیادہ فوکس کررہی ہے یہ بنیادی مسائل حل جائیں تو عوام خوشحال زندگی گذار سکیں گے انہوں نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان ملک اور صوبے کے وسیع تر قومی مفاد میں ایک پیج پر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف اٹھارہ سو ارب کے کسان پیکج کا خیر مقدم کرتا ہوں اس سے کسن کی تقدیر بدل جائیگی جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا ملک کی زرعی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ انکا جمہوری اور ائینی حق ہے پر امن احتجاج سے کسی کو نہیں روکھا جاسکتا لیکن احتجاج ائین ور قانون کے دائرے میں ہو انہوں نے کہا کہ ملک انتشار جلاو اور گھیراو کا ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا ہمارا معاشی نظام اس وقت کمزور ہے تمام سیاسی قومی جماعتوں کو اس وقت بٹے احتیاط اور سنجیدگی کا عملی مظاہرہ دیکھانا ہوگا تمام سیاسی پارٹیاں ملک کے مستقبل کیلئے سوچھیں اور اپنی زاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بد امنی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم متحد ہے لورالائی کے حلقے کیلئے طار سال میں اربوں روبے کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے جو کہ اس وقت تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں لورالائی میں بد امنی کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ہمیں ملکر بد امنی کے خلاف اواز اٹھانی ہوگی۔
عمران خان کی سیکوریٹی کو آئندہ فل پروف بنائی جائے وہ ایک قومی لیڈر ہیں انکے تحفظ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے،حاجی محمد خان طور اتمانخیل

