مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)سیشن جج کی عدالت سے ڈکیتی اور اسلحہ رکھنے کی جرم میں ملزمان کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزاسنادی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج مستونگ مراد علی بلوچ کی عدالت سے ڈکیتی کے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان عزیزاللہ، بابر اور نیاز محمد کو سات سال قید بامشقت اور 50، 50 ہزار فی کس جرمانے کی سزا سنائی، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید 3 ماہ قید کی سزا بھگتنی ہوگی جبکہ ایک اور استغاثہ کے مطابق سیشن جج نے اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم بابر کو تین سال قید بامشقت اور 6 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 3 ماہ قید کی سزا بھگتنی ہوگی سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی ڈی پی پی محمد اقبال رئیسانی اسسٹنٹ ڈی پی پی مس امہ حبیبہ دہوار اور لیویز کی جانب سے نائب کورٹ کے فرائض نادر عزیز نے سرانجام دی۔
مستونگ، سیشن جج کی عدالت سے ڈکیتی اوراسلحہ رکھنےکی جرم میں ملزمان کوقید اور جرمانے کی سزا

ٹیگز:
سزا
