عمران خان لانگ مارچ میں پہنچ گئے آج رات پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہو گا

لاہور: عمران خان لانگ مارچ میں پہنچ گئےپی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج تیسرے روز چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گا۔ مارچ کا آج رات پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہو گا۔عمران خان کی گوجرانوالہ میں موجودگی کے دوران ممکنہ کشیدگی کا خدشہ ہے جبکہ گوجرانوالہ میں وفاقی زیر خرم دستگیر کی رہائش گاہ پر پولیس سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار لانگ مارچ کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے ساتھ 700 ٹریفک وارڈنز کو بھی دوسرے اضلاع سے بلایا گیا ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ نے لانگ مارچ پر تعینات پولیس اہلکاروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں اور کچھ دیر بعد لانگ مارچ مریدکے سے روانہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے