ناظم جوکھیو قتل ،والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)کراچی کی عدالت میں مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا۔ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو ناظم جوکھیوقتل کے مقدمے میں مقتول کی والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا، مقتول کی والدہ نے عدالت کے روبرو حلف نامے کی تصدیق کردی۔

مقتول کی والدہ نے بیان میں کہا کہ جام اویس سمیت 6ملزمان سے صلح ہوگئی ہے ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے مجھ پرکوئی دباو نہیں، اللہ کے نام پر معاف کیا ہے، ہم نے اپنے بڑوں کے کہنے پر ایم پی اے جام اویس و دیگر ملزمان کے ساتھ صلح کر لی ہے، اگرعدالت جام اویس و دیگر ملزمان کوکیس سے بری کرتی ہے توکوئی اعتراض نہیں ہے۔صلح کرنے والے ملزمان میں ایم پی اے جام اویس، معراج، سلیم، دودا خان، محمد سومار اور احمد خان شامل ہیں، 3ملزمان حیدر علی، میر علی اور نیاز سالار کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے