کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مٹی کا تودہ گر نے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے ائیر پورٹ چشمہ اچوزئی کلی بڑیچان میں مٹی کا تودا گرنے سے نیاز محمدسکنہ چشمہ اچوزئی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ،مٹی کا تودہ گرنے سےایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
مٹی کا تودہ
