بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے آفس کوبحال کیا جائے، اہلیان درینگڑھ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اہلیان درینگڑھ اورجماعت اسلامی کے نمائندوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سینٹر درینگڑھ میں کھولا گیا تھا جس میں درینگڑھ کے معتبرین نے عوام کی خاطر جگہ فراہم کیا تھا اور عوام کی سہولت کے لئے ہر قسم کے تعاون کا اعادہ کیا تاکہ عوام کو درینگڑھ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہولت میسر ہو اور خصوصا خواتین کو مستونگ جانے کی زحمت نہ ہواور خصوصا ضعیف العمر خواتین میں خوشی کی لہردوڑ گئی تھی کیونکہ مستونگ میں رش کی وجہ سے کئی ہفتوں تک ساحلین کو پے منٹ کے لئے چکر کاٹنے پڑتا تھا اور درینگڑھ میں مختصر وقت میں ان کے مسائل کا حل نکل آتا تھا لیکن کچھ عرصہ سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سینٹر درینگڑھ بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر مستونگ اور ڈائریکٹربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اپیل کی ہے کہ درینگڑھ کے سینٹر کو بحال کرکے یہاں کے عوام کی مشکلات کو دور کیاجائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے