ارشد شریف کو میں نے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا تھا،عمران خان

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ارشد شریف کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا تھا، لوگ جو مرضی کہیں انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پشاور میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئرصحافی ارشدشریف کوپہلےبھی دھمکیاں ملتی تھیں، مجھےپتاچلاتھاان کوماریں گے،میں نےارشدشریف کوکہاملک چھوڑدیں، پہلےوہ نہیں مانے،بعدمیں پھروہ باہرچلےگئے، لوگ جومرضی کہیں،ارشدشریف کوٹارگٹ کیاگیا، ارشدشریف نےجان دےدی لیکن کسی کےسامنےجھکانہیں۔عمران خان نے کہا کہ ارشدشریف کےضمیرکی کوئی قیمت نہیں تھی اسی لیےاس کوخریدانہیں جاسکا، انہوں نےارشدشریف کوواپس بلاکراعظم سواتی جیساسلوک کرناتھا، 75سال کےاعظم سواتی کوننگاکرکےتشددکیاگیا، اسلام اباد میں ایک ڈرٹی ہیری آیا ہے جس کو لوگوں کو ننگا کرنے کا شوق ہے، اسے لوگوں کو ننگا کرنے کا کیا شوق ہے؟۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نےنیوٹرل رہنےکی کسی کواجازت نہیں دی، انصاف قائم نہ ہواتوپھرہمارےاورجانوروں کےمعاشرےمیں کوئی فرق نہیں، 30سال کےکرپٹ لوگ حکومت میں آگئے، سرٹیفائیڈ چوروں کیخلاف کوئی بات کرے تو سارے نامعلوم افراد آکر اسے ڈراتے دھمکاتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک اس وقت دوراہےپرکھڑاہے،میں30سال سےجن کےخلاف جنگ لڑرہاہوں وہ آج اکٹھےہوگئے، ساری قوم کوکہتاہوں میرےساتھ کھڑےنہ ہوئےتوآپ کامستقبل خطرےمیں ہے ، مجھےکوئی فرق نہیں پڑتاہے،یہ آپ کےمستقبل کاسوال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے