جبری گمشدگی ہمارے معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے: اعظم نذیر تارڑ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی ہمارے معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔
لاہور میں جاری عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ گمشدگی کا مسئلہ سکیورٹی کے معاملات سے جڑا ہوا ہے، یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں بھی زیرِ بحث رہا۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگی کا مقدمہ ثابت نہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ اور 5 سال قید والی شق ختم کردی ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ دو روز پہلے قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کا بل بھی منظور ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے