کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی سے اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑنے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ربانی خلجی اورعبداللہ تاجک بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان سمیت ملک کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے لالا یوسف خلجی سے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے دیئے گئے استعفیٰ کو واپس لینے کی درخواست کی جس پر لالا یوسف خلجی نے کہا کہ وہ اپنے دوست احباب اورخلجی قوم کے معتبرین سے صلاح مشورے کے بعد فیصلہ کریں گے۔
لالا یوسف خلجی سے روزی خان کاکڑکی ملاقات، استعفیٰ واپس لینے کی درخواست

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
