وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل سے ملاقات

کوئٹہ+اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اورچیئرمین سینٹ میر صاد ق سنجرانی نے پیر کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اور رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملک اور خاص کربلوچستان کی سیاسی صورتحال،بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد ریلیف آپریشن اور متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے