پی پی پی ملک بھر کے مزدوروں، کسانوں،محنت کشوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے،روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پی پی پی ملک بھر کے مزدوروں، کسانوں،محنت کشوں کی واحد نمائندہ جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ محروم طبقات کی توانا آواز اور ان کی امیدوں کی مرکز ہے،پیپلزلیبر بیورو بلوچستان میں اپنی تنظیمیں بناکر ابھی سے بلدیاتی اور جنرل الیکشن کی تیاری شروع کرے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پیپلزلیبر بیورو بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پیپلز لیبر بیوروبلوچستان کے صدر شاہ جہان گجر، جنرل سیکرٹری حاجی ہاشم محمد شہی،سینئر نائب صدر حاجی عزیز لانگو، نائب صدر اختر بلوچ، نائب صدر شاہ نذرہارونی، نائب صدر حاجی عارف محمد حسنی، فنانس سیکرٹری محمد امین کشمیری، سیکرٹری ریکارڈ غلام حسین ہزارہ، رابطہ سیکرٹری اکرم گل، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات علی احمد محمد شہی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حیدر مگسی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر بابو جان لاشاری، جنرل سیکرٹری کوئٹہ شاہ محمد کاکڑ نائب صدر کوئٹہ غلام محمد شینا،پی پی پی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محی الدین رند، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، سیکرٹری ریکارڈ در محمد ہزارہ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی اور ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل نے شرکت کی۔ پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے عہدیداروں نے ایجنڈے کے مطابق سیلابی صورتحال، تنظیمی کارکردگی اور متوقع بلدیاتی و جنرل الیکشن کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور تنظیی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی پی پی ملک بھر کے مزدورں، کسانوں محنت کشوں کی واحد نمائندہ پارٹی ہونے کے ساتھ ساتھ محروم طبقات کی توانا آواز اور ان کی امیدوں کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی بنیاد ہی روٹی کپڑا اور مکان کے اصولوں پر رکھی گئی ہے جو ان محروم و مظلوم طبقات کی نمائندگی کی واضح مثال ہے پارٹی ان طبقات کے حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد کی ایک طویل سنہری تاریخ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان محروم طبقات کی حقوق کے حصول کیلئے قیادت سمیت ہزاروں جیالوں نے شہادتیں، کوڑے اور زندان کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ان محروم طبقات کے حقوق پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔انہوں نے پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کی صوبائی قیادت عہدیداروں اور ورکرز سے توقع ظاہر کی کہ پارٹی کے ان روایاتی پالیسیز کو برقرار رکھنے کیلئے وہ مزدوروں کسانوں اور محنت کشوں کے ساتھ مل کر اپنا حق نمائندگی ادا کریں گے، انہوں نے لیبر بیورو بلوچستان کو باقی ماندہ علاقوں میں اپنی تنظیمیں بناکر ابھی سے بلدیاتی اور جنرل الیکشن کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت بھی دی، پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی صدر شاہ جہان گجر نے صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے صوبائی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں صوبے میں پارٹی دن بدن فعال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت نے جو ذمہ داریاں پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کو دی ہیں ان ذمہ داریوں کو مشینی جزبے سے پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے، اجلاس کے آخر میں ایک قرار داد کے ذریعے انچارج پیپلز لیبر بیورو پاکستان چودھری منظور احمد کے زیر صدارت اعلان اسلام آباد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ پیپلز لیبر بیورو بلوچستان اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، پاکستان میں حالیہ سیلاب قدرتی بارشوں کا نتیجہ نہیں بین الاقوامی صنعتی ممالک کی آلودہ گیسز کے اخراج کے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل کا شاخسانہ ہے جسکے باعث محنت کش طبقہ سب سیزیادہ متاثر ہواہے اور وہ فاقہ کشی جیسی صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ بننے والے ممالک گیسوں کی اخراج پر پابندی لگائی جائے اور پاکستان کو گزشتہ دس سال کا بین الاقوامی قرضہ فوری طور پر معاف کیا جائے اور محنت کشوں کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے