وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وفاقی وزراء بھی ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف ضلع کچی اور بی بی نانی میں سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کو شاہراہوں کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، اہم شاہراہوں کو بحال کردیا گیا۔ ریلوے نیٹ ورک بھی بیشتر مقامات پر بحال ہوچکا ہے۔