ساری دنیا اس وقت پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے : عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ جو بھی فیصلے کر رہے ہیں اور کروا رہے ہیں اُن کو ملک کا سوچنا چاہیے۔جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا میں اس وقت پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گِل پر جنسی تشدد ہوتا ہے میں کہوں کہ لیگل ایکشن لوں گا تو دہشتگردی کا کیس لگ جاتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ نے تشدد ہوتے ہوئے شہباز گِل کو واپس پولیس کے پاس بھیج دیا، اس پر اگر میں لیگل ایکشن لینے کا کہتا ہوں تو مجھ پر دہشتگردی کا کیس لگ جاتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ساری دنیا میں یہ خبر گئی، ایسا لگا کہ پاکستان بنانا ری پبلک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو اس کیس پر گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، یہ تحریک انصاف کی طاقت سے خوفزدہ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے